سورة ق - آیت 8
تَبْصِرَةً وَذِكْرَىٰ لِكُلِّ عَبْدٍ مُّنِيبٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہ ساری چیزیں آنکھیں کھولنے والی اور سبق سکھانے والی ہیں ہر اس بندے کو جو حق کی طرف رجوع کرنے والا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی آسمان و زمین کی تخلیق اور دیگر اشیاء کا مشاہدہ اور ان کی معرفت ہر اس شخص کے لیے بصیرت و دانائی اور عبرت و نصیحت کا باعث ہے۔ جو اللہ کی طرف رجوع کرنے والا ہے۔ اللہ سے ڈرنے والا ہے۔