سورة ق - آیت 3

أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا ۖ ذَٰلِكَ رَجْعٌ بَعِيدٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی ہوجائیں گے یہ واپسی عقل سے بعید بات ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

بعث بعد الموت: یہ کفار کا دوسرا اعتراض یا انکار ہے جو بعث بعد الموت سے تعلق رکھتا ہے کہ جب انسان مر کر مٹی میں مل جائے گا تو اس کا دوبارہ جی اُٹھنے کا معاملہ عقل سے بعید ہے قیاس کے بھی اور عادت کے بھی خلاف ہے۔