سورة الفتح - آیت 13

وَمَن لَّمْ يُؤْمِن بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ فَإِنَّا أَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ سَعِيرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو لوگ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان نہیں رکھتے۔ ایسے کافروں کے لیے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی جو شخص اللہ اور اس کے رسول سے بد ظنی رکھے۔ یا مسلمان ہونے کے باوجود اس کی ہمدردیاں اسلام دشمن گروہ کے ساتھ ہوں وہ ایماندار نہیں رہتا اور اسے آخرت میں کافروں جیسا ہی عذاب ہو گا۔ اور اللہ تعالیٰ اسے دوزخ کی آگ میں عذاب کرے گا۔