سورة الفتح - آیت 9

لِّتُؤْمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَتُعَزِّرُوهُ وَتُوَقِّرُوهُ وَتُسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تاکہ تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس کا ساتھ دو، اس کی تعظیم کرو اور صبح وشام اللہ کی تسبیح کرتے رہو۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

پھر اللہ تعالیٰ سورہ نساء (۸۰) میں فرماتا ہے کہ: ﴿مَنْ يُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰهَ﴾ ’’جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی کہ جو لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کرتے ہیں وہ دراصل خود اللہ تعالیٰ سے ہی بیعت کرتے ہیں، کیوں کہ اسی نے جہاد کا حکم دیا ہے اور اس پر اجر بھی وہی عطا فرمائے گا۔ جیسے سورہ التوبہ (۱۱۱) میں فرمایا کہ: ﴿اِنَّ اللّٰهَ اشْتَرٰى مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ﴾ ’’اللہ نے ایمان والوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال خرید لیے ہیں اور ان کے بدلے میں جنت انھیں دے دی ہے۔ وہ اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہیں مرتے ہیں اور مارتے ہیں اللہ کا یہ سچا وعدہ تورات اور انجیل میں بھی موجود ہے۔ اور اس قرآن میں بھی۔ بھلا بتاؤ تو کہ اللہ سے زیادہ سچے وعدہ والا کون ہو گا؟