سورة محمد - آیت 24
أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ أَمْ عَلَىٰ قُلُوبٍ أَقْفَالُهَا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کیا ان لوگوں نے قرآن پر غور نہیں کیا یا ان کے دلوں پر تالے پڑچکے ہیں؟
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں غور و فکر کرنے، سوچنے سمجھنے کی ہدایت فرماتا ہے اور اس سے بے پرواہی اور منہ پھیرنے سے روکتا ہے۔ لیکن غور و تدبر کرنا تو کجا ان کے تو دلوں پر قفل لگے ہوئے ہیں۔ کوئی کلام ان پر اثر نہیں کرتا۔ اگر غور کریں بھی تو ایسے عقل کے کورے ہیں کہ انہیں یہ سمجھ نہیں آتی کہ جہاد کا حکم انھیں کن کن مصلحتوں کے تحت دیا جا رہا ہے۔