سورة الجاثية - آیت 20

هَٰذَا بَصَائِرُ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّقَوْمٍ يُوقِنُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ بصیرت کی باتیں سب لوگوں کے لیے ہیں اور ہدایت اور رحمت ان لوگوں کے لیے ہے جو یقین رکھتے ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی اس قرآن میں بصیرت افروز دلائل تو سب لوگوں کے لیے موجود ہیں لیکن ان دلائل سے فائدہ صرف وہی لوگ اُٹھا سکتے ہیں جو یہ یقین رکھتے ہیں کہ یہ قرآن اللہ کی طرف سے نازل شدہ ہے۔ یہ اللہ کی رحمت ہے کہ اس نے اس دنیا میں اخروی زندگی کی فلاح و نجات کا طریقہ بتا دیا۔