سورة الجاثية - آیت 11
هَٰذَا هُدًى ۖ وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ لَهُمْ عَذَابٌ مِّن رِّجْزٍ أَلِيمٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہ قرآن سراسر ہدایت ہے جنہوں نے اپنے رب کی آیات کو ماننے سے انکار کیا ان لوگوں کے لیے ذلت اور اذیت ناک عذاب ہو گا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی یہ قرآن سراسر ہدایت ہے کیوں کہ اس کے نزول کا مقصد ہی لوگوں کو کفر و شرک کی تاریکیوں سے نکال کر ایمان کی روشنی میں لانا ہے۔ لیکن یہ ہدایت ملے گی اسے جو اس کے لیے اپنا سینہ وا کرے گا۔ اور اس کے منکر کے لیے درد ناک عذاب ہے۔