تِلْكَ آيَاتُ اللَّهِ نَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ ۖ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ اللَّهِ وَآيَاتِهِ يُؤْمِنُونَ
یہ اللہ کی نشانیاں ہیں جنہیں ہم تمہارے سامنے ٹھیک ٹھیک بیان کر رہے ہیں اب آخر اللہ کی ذات اور اس کی آیت کے بعد اور کون سی بات ہے جس پر یہ لوگ ایمان لائیں گے؟
یعنی اللہ کی آیات تو وہ ہیں جو اوپر مذکور ہیں۔ یہ نظام کائنات یہ بے جان چیزوں سے جانداورں کی تخلیق، یہ گردش لیل و نہار، یہ آسمان سے تمام مخلوق کی روزی کا نزول، یہ ہواؤں کے رخ اور ان میں تبدیلی، یہ سب تو اللہ اکیلے ہی کی نشانیاں ہیں اب اگر تم ان پر ایمان نہیں لاتے تو ان کے علاوہ کسی دوسری ہستی کی بھی کچھ نشانیاں جو ان سے بڑھ کر ہوں۔ تو تم اللہ کو چھوڑ کر اُس دوسری ہستی کی نشانیوں اور اس کی باتوں پر ایمان لانا چاہتے ہو۔ اگر تمہارے خیال میں ایسی کوئی ہستی ہے تو اس کی نشاندہی کیوں نہیں کرتے؟