سورة الدخان - آیت 41

يَوْمَ لَا يُغْنِي مَوْلًى عَن مَّوْلًى شَيْئًا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس دن کوئی عزیز اپنے کسی عزیز کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ کہیں سے انہیں کوئی مدد پہنچ پائے گی۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس دن تمہیں ایسی سب کٹ حجتیاں بھول جائیں گی۔ اور کوئی دوست اس دن اپنے دوست کو پریشان حالی میں دیکھتے ہوئے بھی کچھ نہ پوچھے گا اور نہ کوئی اس دن کسی کی کسی طرح کی مدد کرے گا اور نہ کوئی بیرونی مدد آئے گی۔