سورة الزخرف - آیت 78

لَقَدْ جِئْنَاكُم بِالْحَقِّ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَكُمْ لِلْحَقِّ كَارِهُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم تمہارے پاس حق لے کر آئے تھے مگر تم میں سے اکثر کو حق سے کراہت تھی

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہ کلام دوزخ کے فرشتہ مالک کا بھی ہو سکتا ہے جو اللہ تعالیٰ کا نائب ہونے کی حیثیت سے بات کر رہا ہو۔ اور خود اللہ تعالیٰ کا بھی۔ اکثر سے مراد کل ہے۔ یعنی سارے ہی جہنمی یا پھر اکثر سے مراد رؤسا اور لیڈر ہیں۔ باقی جہنمی ان کے پیروکار ہونے کی حیثیت سے اس میں شامل ہوں گے اور حق سے مراد اللہ کا وہ دین اور پیغام ہے جو وہ پیغمبروں کے ذریعے سے ارسال کرتا رہا۔ آخری حق قرآن اور اسلام ہے۔ اور حق تم سننا بھی گوارا نہ کرتے تھے۔ تمھاری اسی اکڑ کا یہ علاج کیا جا رہا ہے۔