سورة الزخرف - آیت 70

ادْخُلُوا الْجَنَّةَ أَنتُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جنت میں داخل ہوجاؤ تمہیں اور تمہاری بیویاں کو خوش کردیا جائے گا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ازواج کا ایک مطلب تو تمہاری بیویاں ہے بعض کے مومن ساتھی، اور بعض نے جنت میں ملنے والی حورعین بیویاں مراد لی ہیں۔ یہ سارے ہی مفہوم صحیح ہیں کیوں کہ جنت میں یہ سب کچھ ہی ہو گا۔