وَكَأَيِّن مِّن نَّبِيٍّ قَاتَلَ مَعَهُ رِبِّيُّونَ كَثِيرٌ فَمَا وَهَنُوا لِمَا أَصَابَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَمَا ضَعُفُوا وَمَا اسْتَكَانُوا ۗ وَاللَّهُ يُحِبُّ الصَّابِرِينَ
بہت سے نبیوں کے ساتھ بہت سے اللہ والے جہاد کرچکے ہیں۔ انہیں اللہ کی راہ میں تکلیفیں پہنچیں لیکن نہ انہوں نے ہمت ہاری اور نہ کمزوری دکھائی اور نہ دبے اور اللہ صبر کرنے والوں سے محبت کرتا ہے
کتنے ہی نبی ہیں، ہر نبی کے آنے پر جہاد ہوتا ہے۔ سب پیغمبروں کا مشن اور نظریہ ایک ہی ہے۔نبیوں کے ساتھ مل کر اللہ والوں نے جنگ کی انسانی کمزوریاں بتا کر ان کی ہمت بندھائی کہ پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے۔ اور اللہ صبر کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ ان آیات میں اللہ کے راستے پر چلنے والوں کی تین صفات ذکر کی گئی ہیں: (۱)پست ہمتی نہیں دکھائی۔ (۲) کمزوری اور بزدلی نہیں دکھائی۔(۳) ایمان صبر کے بغیر قبول نہیں۔ صبر کے بغیر ایمان پر چلا نہیں جا سکتا۔ صبر سے شخصیت پرکھی جاتی ہے۔ صبرکرنے والوں کو اللہ پسند کرتا ہے۔