سورة الزخرف - آیت 29
بَلْ مَتَّعْتُ هَٰؤُلَاءِ وَآبَاءَهُمْ حَتَّىٰ جَاءَهُمُ الْحَقُّ وَرَسُولٌ مُّبِينٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
بلکہ میں نے انہیں اور ان کے باپ دادا کو فائدہ پہنچایا یہاں تک کہ ان کے پاس حق اور کھول کھول کر بیان کرنے والا رسول آگیا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ نے تمہیں اور تمہارے آباء و اجداد کو جو سامان زیست اور نعمتیں عطا کی تھیں ان کے مزوں میں پڑ کر اللہ سے بالکل غافل ہو گئے۔ یہ شرکیہ رسوم تمہارے سامان عیش و عشرت کا سہارا بنی ہوئی تھیں جنھیں اب تم چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہوتے۔ رسول مبین: یعنی یہ رسول تمہیں توحید کی راہیں کھول کھول کر سمجھانے والا ہے۔ حق سے قرآن اور رسول سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم مراد ہیں۔