سورة الزخرف - آیت 25
فَانتَقَمْنَا مِنْهُمْ ۖ فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ہم نے ان سے انتقام لیا دیکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی ان کی ضد اور ہٹ دھرمی انھیں حق کی قبولیت کی طرف نہیں آنے دیتی پس ایسے اڑیل لوگوں سے ہم بھی ان کی باطل پرستی کا انتقام لینا نہیں چھوڑتے۔ مختلف صورتوں میں ہم انھیں نیست و نابود کرتے ہیں۔ ان کے قصے قرآن میں مذکور و مشہور ہیں۔ غور و تامل کے ساتھ دیکھ، پڑھ لو، اور سوچ سمجھ لو کہ کس طرح کفار برباد کیے جاتے ہیں اور کس طرح مومن نجات پاتے ہیں۔