سورة الشورى - آیت 46
وَمَا كَانَ لَهُم مِّنْ أَوْلِيَاءَ يَنصُرُونَهُم مِّن دُونِ اللَّهِ ۗ وَمَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِن سَبِيلٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور ان کے کوئی حامی وسرپرست نہ ہوں گے۔ جو اللہ کے مقابلے میں ان کی مدد کرسکیں، جسے اللہ گمراہی میں پھینک دے اس کے لیے بچاؤ کا کوئی راستہ نہیں ہوتا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی دنیا میں ان سے عذاب ٹلتا رہا۔ آج وہ سب الگ الگ عذاب میں مبتلا ہیں، دائمی، ابدی سزائیں بھگت رہے ہیں۔ اور یہ نا امید ہو جائیں گے۔ آج کوئی ایسا نہیں جو ان عذابوں سے ان کو چھڑا سکے یا ان عذابوں میں تخفیف کرا سکے۔ آج ان گمراہوں کو بچانے والا کوئی نہیں۔