سورة الشورى - آیت 31
وَمَا أَنتُم بِمُعْجِزِينَ فِي الْأَرْضِ ۖ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
تم اسے زمین میں عاجز نہیں کرسکتے، اور اللہ کے مقابلے میں تم کوئی حامی ومددگار نہیں رکھتے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی تم بھاگ کر کسی ایسی جگہ نہیں جا سکتے کہ جہاں تم ہماری گرفت میں نہ آ سکو۔ یا جو مصیبت ہم تم پر نازل کرنا چاہیں اس سے تم بچ سکو۔