سورة آل عمران - آیت 131
وَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور اس آگ سے ڈرو جو کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جس سے یہ تنبیہ بھی مقصود ہے کہ سود خوری سے باز نہ آئے تو یہ فعل حرام تمہیں کفر تک پہنچا سکتا ہے کیونکہ یہ اللہ اور رسول سے کھلی جنگ ہے۔ امام ابو حنیفہ فرماتے تھے قرآن میں یہ سب سے خوفناک آیت ہے۔