سورة غافر - آیت 57

لَخَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ أَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا انسان کو پیدا کرنے کے مقابلے میں یقیناً بڑا کام ہے، مگر اکثر لوگ نہیں جانتے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

انسان کی دوبارہ پیدائش کے دلائل: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مخلوق کو وہ قیامت کے دن ضرور نئے سرے سے پیدا کرے گا۔ جب کہ اس نے آسمان و زمین جیسی عظیم الجثۃ مخلوق کو پیدا کر دیا، تو انسان پیدا کرنا یا بگاڑ کر بنانا اس پر کیا مشکل ہے؟ یہ گویا عقلی دلیل ہوئی کہ ایسا ہونا یقینا ممکن ہے۔