سورة آل عمران - آیت 127
لِيَقْطَعَ طَرَفًا مِّنَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَوْ يَكْبِتَهُمْ فَيَنقَلِبُوا خَائِبِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
تاکہ کافروں کی ایک جماعت کو کاٹ دے یا انہیں ذلیل کر ڈالے اور وہ نامراد ہو کر واپس چلے جائیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ کی مدد کا مقصد یہ تھا کہ کفر کا بازو ٹوٹ جائے۔ اور یہ مقصد مکمل طور پر حاصل ہوگیا۔ کافروں کے ستر سردار بمعہ ابوجہل سالار لشکر اس جنگ میں مارے گئے اتنے ہی قیدی ہوگئے۔ اور باقی لشکر ذلیل و خوار ہوکر بھاگ کھڑا ہوا۔ جس کے سوا ان کے لیے کوئی چارہ کارہی نہ رہ گیا تھا۔