سورة غافر - آیت 33

يَوْمَ تُوَلُّونَ مُدْبِرِينَ مَا لَكُم مِّنَ اللَّهِ مِنْ عَاصِمٍ ۗ وَمَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جب تم ایک دوسرے کو پکارو گے اور بھاگم بھاگ پھرو گے مگر اس وقت اللہ سے بچانے والا کوئی نہیں ہوگا، سچ یہ ہے کہ جسے اللہ گمراہ کر دے اسے پھر کوئی راستہ دکھانے والا نہیں ہوتا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی اس دن لوگ پیٹھ پھیر کر بھاگ کھڑے ہوں گے لیکن بھاگنے کی کوئی جگہ نہ پائیں گے اور کہہ دیا جائے گا کہ آج ٹھہرنے کی جگہ یہی ہے۔ اس دن کوئی نہ ہو گا جو اس دن کی سختیوں سے بچا سکے، اور اللہ کے عذاب سے چھڑا سکے بات یہ ہے کہ اللہ کے سوا کوئی قادر مطلق نہیں وہ جسے گمراہ کر دے، اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔