سورة الزمر - آیت 57

أَوْ تَقُولَ لَوْ أَنَّ اللَّهَ هَدَانِي لَكُنتُ مِنَ الْمُتَّقِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یا کہے! کاش اللہ نے مجھے ہدایت بخشی ہوتی تو میں بھی پرہیزگاروں میں ہوتا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی اللہ اگر مجھے ہدایت دے دیتا تو میں شرک اور معافی سے بچ جاتا یہ اس طرح ہی ہے جیسے ارشاد ہے: ﴿سَيَقُوْلُ الَّذِيْنَ اَشْرَكُوْا لَوْ شَآءَ اللّٰهُ مَا اَشْرَكْنَا﴾ (الانعام: ۱۴۸) ’’ اگر اللہ چاہتا تو ہم شرک نہ کرتے۔‘‘