سورة الزمر - آیت 39

قُلْ يَا قَوْمِ اعْمَلُوا عَلَىٰ مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ ۖ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ان سے فرمائیں کہ اے میری قوم کے لوگو! تم اپنی جگہ اپنا کام کیے جاؤ میں اپنا کام کرتا رہوں گا عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی اگر تم میری اس دعوت توحید کو قبول نہیں کرتے جس کے ساتھ اللہ نے مجھے بھیجا ہے تو ٹھیک ہے تم اپنی اس حالت پر قائم رہو جس پر تم ہو، میں اس حالت پر ہوں، جس پر مجھے اللہ نے رکھا ہے۔ پھر جلد ہی تم پر واضح ہو جائے گا کہ حق پر کون ہے اور باطل پر کون؟