سورة الزمر - آیت 26
فَأَذَاقَهُمُ اللَّهُ الْخِزْيَ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ ۚ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
پھر اللہ نے ان کو دنیا ہی کی زندگی میں ذلّت سے دوچار کیا، اور آخرت کا عذاب تو اس سے شدید تر ہے، کاش یہ لوگ جانتے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پس تمہیں ڈرتے رہنا چاہیے کہ اشرف الرسل کو ستانے اور نہ ماننے کی وجہ سے تم پر کہیں ان سے بھی بد تر عذاب نہ برس پڑیں۔ تم اگر ذی علم ہو تو ان کے حالات اور تذکرے تمہاری نصیحت کے لیے کافی ہے۔