سورة الزمر - آیت 2
إِنَّا أَنزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللَّهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اے نبی یہ کتاب ہم نے تمہاری طرف برحق نازل کی ہے لہٰذا تم اللہ ہی کی بندگی دین کو اسی کے لیے خالص کرتے ہوئے کرو۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی تجھے چاہیے کہ خود اللہ کی عبادتوں میں اور اس کی توحید میں مشغول رہ کر ساری دنیا کو اس طرف بلاؤ کیوں کہ اس اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ بے مثال ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں دین خالص وہی ہے۔ اس کتاب میں توحید و رسالت، معاد اور احکام و فرائض کا جو اثبات کیا گیا ہے۔ وہ سب حق ہے اور انہی کے ماننے اور اختیار کرنے میں انسان کی نجات ہے۔