سورة ص - آیت 87

إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ تو تمام جہان والوں کے لیے ایک نصیحت ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

قرآن نصیحت ہے: یعنی یہ قران تمام انسانوں اور جنوں کے لیے نصیحت ہے۔ جیسا کہ سورہ انعام (۱۹) میں ہے: ﴿هٰذَا الْقُرْاٰنُ لِاُنْذِرَكُمْ بِهٖ﴾ تاکہ میں تمہیں اور جن جن لوگوں تک یہ پہنچے ان کو آگاہ اور ہوشیار کر دوں۔ سورہ ہود (۱۷) میں ہے: ﴿وَ مَنْ يَّكْفُرْ بِهٖ مِنَ الْاَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُهٗ﴾ جو شخص بھی اس سے کفر کرے وہ جہنمی ہے۔