سورة ص - آیت 75
قَالَ يَا إِبْلِيسُ مَا مَنَعَكَ أَن تَسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِيَدَيَّ ۖ أَسْتَكْبَرْتَ أَمْ كُنتَ مِنَ الْعَالِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے ابلیس تجھے کس چیز نے اس کو سجدہ کرنے سے روکا جسے میں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے تو تکبرکرتا ہے یا تو اپنے آپ کو بڑوں میں سمجھتا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ کے ہاتھ پاؤں: اللہ تعالیٰ نے بڑی صراحت سے فرمایا کہ آدم کے پتلے کو میں نے اپنے دونوں ہاتھوں سے بنایا ہے اس سے کائنات کی تمام اشیا پر آدم علیہ السلام اور بنی آدم کا شرف اور فضیلت ثابت ہوئی۔ اور اللہ تعالیٰ کے ہاتھ پاؤں کیسے ہیں تو یہ بات سمجھنے کے نہ ہم مکلف ہیں اور نہ سمجھ سکتے ہیں۔ ہماری عاقبت بس اسی میں ہے کہ اللہ تعالیٰ جو کچھ فرمائے اسے جوں کا توں تسلیم کر لیں۔