سورة ص - آیت 71

إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِّن طِينٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا میں مٹی سے ایک بشر بنانے والا ہوں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

تخلیق آدم اور ابلیس کی سرکشی: یہ قصہ سورہ بقرہ کے چوتھے رکوع، سورہ حجر کی آیات ۲۵تا ۴۳، سورہ اعراف آیات ۱۱تا ۱۵، سورہ بنی اسرائیل آیات ۶۱تا ۶۵، سورہ کہف آیت نمبر ۵۵، سورہ طٰہ آیات نمبر ۱۱۶ تا ۱۲۳ میں گزر چکا ہے۔