سورة ص - آیت 64

إِنَّ ذَٰلِكَ لَحَقٌّ تَخَاصُمُ أَهْلِ النَّارِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بے شک یہ بات سچ ہے اہل دوزخ آپس میں جھگڑاکریں گے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اگرچہ روز محشر کی ہولناکیاں اتنی شدید ہوں گی کہ کسی کو دوسرے کی طرف توجہ کرنے کا ہوش تک نہ ہو گا۔ تاہم یہ ایک یقینی بات ہے کہ اہل دوزخ ایک دوسرے کے سر الزام دیں گے اور آپس میں جھگڑ رہے ہوں گے۔ یہ دو قسم کے لوگ ہوں گے ایک بڑے لوگ جن میں حکمران، سیاسی لیڈر، چودھری، رئیس، جھوٹے پیشوایان دین، اور ہر ایسا شخص شامل ہو گا جس کی دنیا میں کسی نہ کسی رنگ میں اللہ کے مقابلہ میں اطاعت کی جاتی رہی اور دوسرا فریق کمزور یا مرید قسم کے لوگ ہوں گے جو اپنے بڑوں کی اطاعت حتی کہ عبادت کرتے رہے تھے۔