سورة ص - آیت 61

قَالُوا رَبَّنَا مَن قَدَّمَ لَنَا هَٰذَا فَزِدْهُ عَذَابًا ضِعْفًا فِي النَّارِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پھر وہ کہیں گے اے ہمارے رب جس نے ہمیں یہاں پہنچا یا اس کو دوزخ کا دوہرا عذاب دے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

پھر یہ پیروی کرنے والا گروہ اپنے پیشواؤں سے توجہ ہٹا کر اپنے پروردگار سے درخواست کرےگا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو ہماری گمراہی اور ہمیں یہاں جہنم میں لانے کا باعث بنتے تھے لہٰذا اے پروردگار! ’’انہیں ہم سے دگنا عذاب دے۔‘‘ لیکن ان کی یہ التجا محض ایک طفل تسلی اور دل کی حسرت مٹانے کے طور پر ہو گی جس کا کچھ فائدہ نہ ہو گا۔