سورة الصافات - آیت 133
وَإِنَّ لُوطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور لوط بھی انہی لوگوں میں سے تھا جو رسول بنا کر بھیجے گئے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
حضرت لوط علیہ السلام کو بھی ان کی قوم نے جھٹلایا۔ جس پر اللہ کے عذاب ان پر برس پڑے اور اللہ نے اپنے پیارے نبی حضرت لوط علیہ السلام مع ان کے گھر والوں کے نجات دے دی۔ لیکن ان کی بیوی غارت ہوئی جو اپنے شوہر کی خائن تھی۔ اس کی تمام وفاداریاں مجرم قوم کے ساتھ تھیں۔ اور ساری قوم بھی تباہ ہوئی۔