سورة الصافات - آیت 115

وَنَجَّيْنَاهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ان کو اور ان کی قوم کو کرب عظیم سے نجات دی۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مصر میں بنی اسرائیل کی حالت زار: فرعون نے بنی اسرائیل کو پست و ذلیل کر رکھا تھا اور ان سے طرح طرح کی بیگار بھی لیتے تھے۔ پھر ان کی نسل کو ختم ہی کر دینے کے در پے ہو گئے چنانچہ ان کے بیٹوں کو قتل کر دیتے اور لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبروں کی مدد فرمائی۔ اور ان کے ظلم کے پنجے سے انھیں نجات دلائی۔ اور ان کے سامنے اس ظالم اور اس کی فوجوں کو سمندر میں غرق کر کے نیست و نابود کر دیا۔