سورة آل عمران - آیت 98
قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لِمَ تَكْفُرُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ وَاللَّهُ شَهِيدٌ عَلَىٰ مَا تَعْمَلُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
آپ کہہ دیجیے کہ اے اہل کتاب! تم اللہ تعالیٰ کی آیات کا انکار کیوں کرتے ہو؟ جو تم کرتے ہو اللہ تعالیٰ اس پر گواہ ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کے واسطے سے کہا ہے کہ یہ اللہ کی نشانیاں ہیں تو پھر تم انکار کیوں کرتے ہو دلیل کی بات مان جا ؤ، اللہ ڈراتا ہے کہ میں تو سچائی کاخود گواہ ہوں، انکار کفر، فساد اور برائی ہے۔