سورة الصافات - آیت 62

أَذَٰلِكَ خَيْرٌ نُّزُلًا أَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّومِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیا جنت کی مہمان نوازی اچھی ہے یا زقوم کا درخت۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ایسی مہمانی اچھی: مراد اہل جنت کی مہمانی ہے جیسا کہ پچھلی آیات میں ان کی لذیذ خوراک، صاف اور پاکیزہ مشروب اور نہایت خوبصورت عورتوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ اور کفار مکہ سے پوچھا جا رہا ہے کہ آیا ہل جنت کی مہمانی بہتر ہے یا اہل دوزخ کی جس کا ذکر آگے آ رہا ہے۔