سورة الصافات - آیت 41

أُولَٰئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ان کے لیے جانا پہچانا رزق ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جنتوں کا رزق: ان کے لیے پاکیزہ رزق ہو گا جو انھیں باعزت طور پر دیا جائے گا۔ جو نہ کبھی ختم ہو گا نہ اس کا سلسلہ منقطع کیا جائے گا۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ رزق لذت حاصل کرنے کے لیے کھایا جائے گا بھوک لگنے کی بنا پر نہیں کھایا جائے گا۔