سورة الصافات - آیت 19
فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
بس ایک ہی جھڑکی دی جائے گی اور یکایک یہ دیکھ رہے ہوں گے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
تمہارے دوبارہ جی اٹھنے کا وقت وہ ہو گا جب دوسری بار صور پھونکا جائے گا صور کی آواز بالکل ڈانٹ کی طرح ہو گی جیسے کوئی سوئے ہوئے شخص کو ڈانٹ کر کہتا ہے کہ اُٹھتے کیوں نہیں اتنا دن چڑھ آیا ہے۔ تو خواہ وہ کیسی گہری نیند سو رہا ہو، بیدار ہو جاتا ہے۔ یہی کیفیت تمہاری ہو گی۔ اور جس طرح تمہاری پیدائش اور تمہاری موت میں تمہاری مرضی کاکوئی عمل دخل نہ تھا اسی طرح تم دوبارہ جی اُٹھنے پر بھی مجبور اور بے بس ہو گے۔