سورة يس - آیت 83

فَسُبْحَانَ الَّذِي بِيَدِهِ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيْءٍ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پاک ہے وہ ذات جس کے ہاتھ میں ہر چیز کا مکمل اقتدار ہے اور اسی کی طرف تم پلٹ کر جانے والے ہو

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ہر بُرائی سے اس حی و قیوم اللہ تعالیٰ کی ذات پاک ہے: جو زمین و آسمان کا بادشاہ ہے جس کے ہاتھ میں آسمانوں اور زمینوں کی کنجیاں ہیں۔ وہ سب کا خالق ہے وہی اصلی مالک اور حاکم ہے۔ اسی کی طرف سب قیامت کے دن لوٹائے جائیں گے۔ اور وہی عادل و منعم انھیں سزا و جزا دے گا۔ الحمد للہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سورہ یٰسٓ کی تفسیر مکمل ہوئی۔