سورة يس - آیت 76
فَلَا يَحْزُنكَ قَوْلُهُمْ ۘ إِنَّا نَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جو باتیں یہ بنا رہے ہیں وہ آپ کو غمگین نہ کریں ہم ان کی چھپی اور ظاہر سب باتوں کو جانتے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اے نبی! ان کے کفر کی باتوں سے آپ غم ناک نہ ہوں۔ ہم پر ان کا ظاہر و باطن روشن ہے ایک ایسا وقت آ رہا ہے۔ جب ہم ان کو چن چن کر سزا دیں گے۔