سورة يس - آیت 67
وَلَوْ نَشَاءُ لَمَسَخْنَاهُمْ عَلَىٰ مَكَانَتِهِمْ فَمَا اسْتَطَاعُوا مُضِيًّا وَلَا يَرْجِعُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ہم چاہیں تو انہیں ان کی جگہ پر ہی اس طرح مسخ کر کے رکھ دیں کہ یہ نہ آگے چل سکیں نہ پیچھے پلٹ سکیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اور اگر ہم چاہتے تو انھیں انکے مکانوں میں ہی مسخ کر دیتے۔ ان کی صورتیں بدل دیتے۔ انھیں ہلاک کر دیتے۔ انھیں پتھر کے بنا دیتے۔ ان کی ٹانگیں توڑ دیتے پھر نہ تو یہ آگے کو چل سکتے نہ وہ پیچھے کو لوٹ سکتے بلکہ بت کی طرح ایک ہی جگہ بیٹھے رہتے۔