سورة يس - آیت 66
وَلَوْ نَشَاءُ لَطَمَسْنَا عَلَىٰ أَعْيُنِهِمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَأَنَّىٰ يُبْصِرُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ہم چاہیں تو ان کی آنکھیں مسخ کردیں یہ راستے کی طرف لپک کر دیکھیں مگر انہیں کہاں سے راستہ سجھائی دے گا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھیں اندھی کر دیتے تو یہ یونہی بھٹکتے پھرتے۔ اگر ہم چاہتے تو انھیں گمراہ کر دیتے اور پھر یہ کبھی ہدایت نہ حاصل کر سکتے۔ حق کو نہ دیکھ سکتے۔ نہ صحیح راستے پر پہنچ سکتے۔