سورة يس - آیت 61

وَأَنِ اعْبُدُونِي ۚ هَٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور صرف میری بندگی کرو یہی سیدھا راستہ ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اور میری عبادت کرنا: یعنی یہ بھی عہد لیا تھا کہ تمہیں صرف میری ہی عبادت کرنی ہے۔ میری عبادت میں کسی کو شریک نہیں کرنا۔ یہی سیدھا راستہ ہے۔ میں تو کہہ چکا تھا کہ ایک میری ہی ماننا، صرف مجھ ہی کو پوجنا۔ یہی وہ سیدھا راستہ ہے جس کی طرف تمام انبیا لوگوں کو بلاتے رہے۔ اور یہی جنت تک پہنچانے والا ہے۔