سورة آل عمران - آیت 85
وَمَن يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَن يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جو کوئی اسلام کے سوا کوئی اور دین تلاش کرے اس کا دین قبول نہیں کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان پانے والے ہوں گے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اس آیت میں پہلی بات کو ہی دوسرے الفاظ میں دوہرایا گیا ہے یعنی دور نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یہود و نصاریٰ کی زبانوں سے اس امر کی شہادت ادا ہوچکی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو تعلیم لائے ہیں وہ وہی ہے جو سابقہ انبیاء کی تھی اس کے بعد انھوں نے جو مخالفت کی تو اس کی وجہ تعصب اور مفاد پرستی تھی۔ لہٰذا ایسے لوگوں کا کوئی عمل بھی قابل قبول نہ ہوگا اور آخرت میں ان کے لیے خسارہ ہی خسارہ ہے جس کے بدلے انھیں دردناک عذاب برداشت کرنا ہوگا۔