سورة يس - آیت 58

سَلَامٌ قَوْلًا مِّن رَّبٍّ رَّحِيمٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

رب رحیم کی طرف سے ان کو سلام کہا جائے گا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اہل جنت کو سلام کہا جائے گا: مہربان پروردگار کی طرف سے اہل جنت کو سلام کیا جائے گا جیسا کہ سورہ احزاب (۴۴) میں ہے ان کا تحفہ جس روز وہ اللہ سے ملیں گے سلام ہو گا۔ یہ سلام خواہ فرشتوں کی وساطت سے ہو یا بلاواسطہ اللہ تعالیٰ ان سے خطاب فرمائیں گے۔ کیونکہ عالم آخرت کے احوال عالم دنیا جیسے نہیں ہوں گے۔ اس دنیا میں کوئی شخص اللہ کواپنی ظاہری آنکھوں سے دیکھ نہیں سکتا مگر جنت میں اہل جنت اللہ تعالیٰ کو یوں دیکھ سکیں گے جیسے ہم یہاں چاند کی طرف دیکھ سکتے ہیں۔