سورة يس - آیت 42
وَخَلَقْنَا لَهُم مِّن مِّثْلِهِ مَا يَرْكَبُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور پھر ان کے لیے ویسی ہی کشتیاں اور بنائیں جن پر یہ سواری کرتے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اس سے مراد ایسی سوریاں ہیں جو کشتی کی طرح انسانوں اور سامان تجارت کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتی ہیں اس میں قیامت تک پیدا اور ایجاد ہونے والی چیزیں آ گئیں جیسے ہوائی جہاز، بحری جہاز، ریلیں، بسیں، کاریں اور نقل و حمل کی دیگر اشیاء۔