سورة فاطر - آیت 24

إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا ۚ وَإِن مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم نے آپ کو حق کے ساتھ بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بھیجا ہے اور کوئی امت ایسی نہیں گزری ہے جس میں کوئی متنبہ کرنے والا نہ آیا ہو۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر آج تک ہر امت میں رسولآتا رہا ہے۔ تاکہ عذر باقی نہ رہے۔ جیسے سوہ رعد (۷) میں فرمایا ﴿وَلِکُلِّ قَوْمٍ ھَادٍ﴾ ہر قوم کے لیے ہادی ہے۔ سورہ نحل میں فرمایا ارشاد ہے: ﴿وَ لَقَدْ بَعَثْنَا فِيْ كُلِّ اُمَّةٍ رَّسُوْلًا اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ﴾ ہم نے ہر امت میں رسول بھیجا کہ (لوگو!) صرف اللہ کی عبادت کرو۔