سورة سبأ - آیت 44
وَمَا آتَيْنَاهُم مِّن كُتُبٍ يَدْرُسُونَهَا ۖ وَمَا أَرْسَلْنَا إِلَيْهِمْ قَبْلَكَ مِن نَّذِيرٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
نہ ہم نے ان لوگوں کو کوئی کتاب دی کہ یہ اسے پڑھتے ہوں اور نہ آپ سے پہلے ان کی طرف کوئی متنبہ کرنے والا بھیجا گیا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
کفار کے پاس نہ کوئی کتاب تھی نہ کوئی ڈرانے والا آیا: یعنی ان کے پاس نہ کوئی نبی آیا اور نہ اللہ کی کتاب ہی نازل ہوئی اس لیے انھیں مدتوں سے یہ تمنا تھی کہ اگر اللہ کا رسول ہم میں آتا، اگر کتاب اللہ ہم پر اترتی تو ہم سب سے زیادہ مطیع و پابند ہو جاتے لیکن جب اللہ نے ان کی یہ دیرینہ آرزو پوری کی تو جھٹلانے اور انکار کرنے لگے۔ (ابن کثیر)