سورة الأحزاب - آیت 54

إِن تُبْدُوا شَيْئًا أَوْ تُخْفُوهُ فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تم کوئی بات ظاہر کرو یا چھپاؤ اللہ کو ہر بات کا علم ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی زبان سے تو کجا، کسی مومن کے دل میں ایسا خیال تک بھی نہ آنا چاہیے کیونکہ اللہ کے سامنے تو ظاہر و باطن اور دل کے خیالات سب کچھ یکساں ہیں کوئی بات اس سے چھپی نہیں رہ سکتی۔