سورة الأحزاب - آیت 27

وَأَوْرَثَكُمْ أَرْضَهُمْ وَدِيَارَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ وَأَرْضًا لَّمْ تَطَئُوهَا ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس نے تمہیں ان کی زمین اور ان کے گھروں اور ان کے اموال کا وارث بنا دیا اور وہ علاقہ تمہیں عطا کیا جسے تم نے کبھی پامال نہ کیا تھا، اللہ ہر چیز پر قادر ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

بعض نے اس سے خیبر کی زمین مراد لی ہے کیوں کہ اس کے بعد ہی ۴ ہجری میں صلح حدیبیہ کے بعد مسلمانوں نے خیبر فتح کیا ہے۔ بعض نے کہا کہ مکہ مراد ہے۔ اور بعض نے ارض فارس و روم اس کا مصداق قرار دیا ہے، اور بعض کے نزدیک وہ تمام زمینیں مراد ہیں جو قیامت تک مسلمان فتح کریں گے۔ (فتح القدیر)