سورة الأحزاب - آیت 24
لِّيَجْزِيَ اللَّهُ الصَّادِقِينَ بِصِدْقِهِمْ وَيُعَذِّبَ الْمُنَافِقِينَ إِن شَاءَ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
تاکہ اللہ سچے لوگوں کو ان کی سچائی کی جزا دے وہ چاہے تو منافقوں کو سزادے اور چاہے تو ان کی توبہ قبول فرمائے۔بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ اس لیے ہے کہ سچوں کو ان کی سچائی کا بدلہ دے اور عہد شکن منافقوں کو سزا دے۔ یا انھیں توفیق توبہ دے کہ یہ اپنی روش بدل دیں اور سچے دل سے اللہ کی طرف جھک جائیں۔ تو اللہ بھی ان پر مہربان ہو جائے اور ان کی خطائیں معاف فرما دے۔ اس لیے کہ وہ اپنی مخلوق کی خطائیں معاف فرمانے والا اور ان پر مہربانیاں کرنے والا ہے۔ اس کی رحمت، اس کے غضب اور غصے سے بڑھی ہوتی ہے۔ (ابن کثیر)