سورة الروم - آیت 6
وَعْدَ اللَّهِ ۖ لَا يُخْلِفُ اللَّهُ وَعْدَهُ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اللہ کا اعلان ہے کہ، اللہ اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا، مگر اکثر لوگ نہیں جانتے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی (اے محمد) ہم آپ کوجوخبردے رہے ہیں کہ عنقریب رومی، فارس پردوبارہ غالب آجائیں گے کہ اللہ کاسچاوعدہ ہے۔جومدت موعودکے اندریقیناپوراہوکررہے گا۔