سورة الروم - آیت 3
فِي أَدْنَى الْأَرْضِ وَهُم مِّن بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
وہ مغلوب ہونے کے بعد چند سالوں میں غالب ہوجائیں گے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
نزدیک کی زمین سے مراد : عرب کی زمین کے قریب کے علاقے میں یعنی شام و فلسطین وغیرہ جہاں عیسائیوں کی حکومت تھی، قرآن کی اس عظیم الشان اور محیر العقول پیشین گوئی کی صداقت کامشاہدہ کرکے بہت سے لوگوں نے اسلام قبول کرلیا اور حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے مشرکین مکہ سے سواونٹ وصول کیے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق صدقہ کردیے گئے ۔ (تیسیرالقرآن)